سیارہ زحل سے ہماری زمین کیسی نظر آتی ہے؟

واشنگٹن(آن لائن نیوز اردو پاور) ناسا کے سیارہ زحل کی جانب روانہ کیے گئے خلائی جہاز نے ہماری زمین کی انتہائی خوبصورت تصاویر بھیجی ہیں جن میں زمین ایک سفید نقطے کی مانند دکھائی دے رہی ہے۔
خلا کی انتہائی تاریکی میں ہماری زمین ایک روشن اور سفید نقطے کی طرح نظر آرہی ہے۔ اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری زمین 87 کروڑ میل دوری سے کیسے دکھائی دیتی ہے۔ یہ تصویر ناسا کی جانب سے ریلیز کی گئی ہے اور اسے زوم کیا جائے تو اس میں ہماری زمین کے گرد ایک اور چھوٹا نقطہ دیکھا جاسکتا ہے جو ہمار چاند ہے۔

تصویر میں اوپر کی جانب زحل کے حلقوں میں سے ایک نمایاں حلقہ دکھائی دے رہا ہے۔ زمین کے اوبر ایف دائرہ (رِنگ) دکھائی دے رہا ہے۔ کیسینی خلائی جہاز کو 1997 میں زحل (سیٹرن) کی جانب بھیجا گیا تھا اور اب یہ 15 ستمبر 2017 کو زحل سے ٹکراجائے گا جو کہ پہلے سے ہی ایک طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے.

پنھنجي راءِ لکو