سلمان کی قریبی دوست لولیا وینتر کی ’’دبنگ 3‘‘ میں انٹری

ممبئی(آن لائن نیوزاردو پاور) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’دبنگ ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں ان کی قریبی دوست اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر جلوہ گر ہوں گی۔
سلمان خان اور ان کی قریبی دوست لولیا وینتر کئی تقریبات میں اور چھٹیاں گزارتے ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس کی بدولت اکثر ان کی شادی کی خبریں گرم رہتی ہیں جب کہ سلو میاں نے اپنی رومانوی دوست کو بالی ووڈ میں گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے موسیقار ہمیش ریشمیاں کوذمہ داری سونپی تھی لیکن اب اچانک ایک خبر نے فلم نگری کوچونکا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارارباز خان نے 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دبنگ‘‘ کا تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور فلم کے تیسرے سیکوئل میں انہیں 2 اداکاراؤں کی تلاش تھی جس پران کے بھائی سلمان خان نے اپنی قریبی دوست لولیا وینتر کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں فلم میں اپنے مدمقابل کاسٹ کرالیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے بعد شروع کی جائے گی جس میں لولیا وینتر اہم کردار میں نظر آئیں گی اور ان کی یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم ہوگی۔
واضح رہے کہ فلم ’’دبنگ‘‘ کے دونوں سیکوئل میں سوناکشی سنہا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.