فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے پی کے اور دنگل کو بھی پچھاڑ دیا

ممبئی:(آن لائن نیوزاردو پاور)معروف بھارتی ہدایتکار راجمولی کی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی جس نے عامر خان کی ’’پی کے‘‘ اور سلمان خان کی ’’دنگل‘‘ کو بھی پچھاڑ دیا۔
بھارتی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کے سارے ریکارڈ اپنے نام کرلیے تھے لیکن اب فلم نے نمائش کے بعد بھارتی سنیما کی تاریخ ہی بدل ڈالی ہے اور تیزی سے کئی بڑے بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔
فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں بھارت سے 680 کروڑ اور دنیا بھرسے 165 کروڑ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 845 کروڑ کی کمائی کرکے نا صرف کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے بلکہ بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
Follow
Ramesh Bala ✔ @rameshlaus
(FINAL) #Baahubali2 1st Week WW BO:#India :

Nett – ₹ 534 Crs

Gross – ₹ 680 Crs

Overseas :

Gross – ₹ 165 Crs

Total – ₹ 845 Crs
5:27 AM – 5 May 2017
175 175 Retweets 592 592 likes
’’باہو بلی 2‘‘ نےعامر خان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں ’’پی کے‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے دنیا بھر میں 792 کروڑ کمائی کی تھی جب کہ فلم نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی 744 کروڑ کا بزنس کرنے والی ’’دنگل‘‘ کو 6 روز میں ہی باکس آفس پر مات دے دی تھی لیکن اب باہو بلی 2 تیزی سے 800 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی واحد بھارتی فلم بھی بن گئی ہے اور فلمی پنڈتوں نے جلد ہی فلم کے 1200 کروڑ کمائی کی پیش گوئی کردی ہے۔
Follow
taran adarsh ✔ @taran_adarsh
After WEEK 1…#Dangal ₹ 197.54 cr [7 days]#Sultan ₹ 229.16 cr [9 days; Wed release]#Baahubali2 ₹ 247 cr [7 days]
India biz. HINDI.
2:02 AM – 5 May 2017
1,095 1,095 Retweets 3,301 3,301 likes
دوسری جانب فلم کے ہندی ورژن نے عامر خان کی ’’دنگل‘‘ اور سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ کوبھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا ہے اور فلم نے 7 روز میں 247 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جب کہ ’’دنگل‘‘ نے 7 روز میں 197 کروڑ 54 لاکھ اور’’سلطان‘‘ نے 9 روز میں 229 کروڑ16 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:’’باہو بلی 2‘‘ نے نمائش کے پہلے ہی روز تاریخ بدل دی
واضح رہے کہ فلم ’’باہو بلی 2‘‘کو تامل ، تیلگو، ملیالم اور ہندی زبان میں پیش کیا گیا ہے جس نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن اور سیٹلائٹ رائٹس کی مد میں 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو