4 بالز پر 92 رنز دینے والے بولر کے کپتان نے سزا کیخلاف اپیل کردی

ڈھاکا(آن لائن نیوزاردو پاور) بنگلا دیشی ڈومیسٹک میچ میں 4 بالز پر 92 رنز دینے کے کیس میں زیرپابندی لال ماتیا کلب کے کپتان فیصل احمد نے سزا کیخلاف اپیل کردی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بنگلا دیش میں بولر نے بطور احتجاج 4 بالز پر 92 رنز دے دیے
لال ماتیا کلب کی ٹیم کے بولر سجن محمود نے ناقص امپائرنگ کے خلاف بطور احتجاج 4 قانونی بالز کے دوران وائیڈ اور نوبالز کی انتہا کرتے ہوئے حریف سائیڈ کو 92 رنز بنانے کا موقع فراہم کیا تھا، جس پر انہیں 10 برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ فیصل احمد اور کوچ کو 5، 5 برس کیلیے معطل کیا گیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:4 بالز پر 92 رنز دینے والے بنگلا دیشی بولر پر10 برس کی پابندی
فیصل نے کہا ہے کہ میں نے بی سی بی سے درخواست کی کہ مجھے معاف کرتے ہوئے کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، میں اس کھیل میں بہت آگے جانا چاہتا ہوں، مجھے تو صرف اسی ایک میچ کیلئے کپتان بنایا گیا اور اس سارے واقعے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

پنھنجي راءِ لکو