پرینکا چوپڑا کا اسرائیلی اداکارہ سے سخت مقابلہ

انڈیا کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا کی پہلی ہالی وڈ فلم ‘بےواچ’ انڈین سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے لیکن اس فلم کو اسرائیلی اداکارہ گال گیدوت سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
‘بیٹ مین ورسز سپرمین’ میں ایک چھوٹا سی کردار نبھانے کے بعد گال گیدوت فلم ‘ونڈر وومن’ یعنی حیرت انگیز خاتون میں اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اس میں وہ ایک جنگجو کا کردار ادا کر رہی ہیں جو طاقتور اور ذہین کے ساتھ مہربان بھی ہے۔
وارنر برادرز کی فلم ‘ونڈر وومن’ دو جون کو انڈیا میں ریلیز کی جائے گی اور اسی تاریخ کو پرینکا چوپڑہ کی فلم ‘بے واچ’ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔
انگریزی ٹی وی سریل ‘كوانٹیكو’ میں اہم کردار ادا کرنے والی پرینکا ایک عرصے بعد کسی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔
پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘بے واچ’ سنہ 1989 میں آنے والے ٹی وی شو پر مبنی ہے جس میں کچھ لائف گارڈز کی زندگیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ انڈیا میں یہ سريل بہت مقبول ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر یہ فلم 25 مئی کو ریلیز ہو گی جس کے ایک ہفتے بعد یعنی دو جون کو یہ انڈیا کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اس فلم میں ونڈر وومن یعنی حیرت انگیز خاتون کا کردار اسرائیلی اداکارہ گیدوت نبھا رہی ہیں
پیٹی جینكنس کی ہدایت میں تیار ‘ونڈر وومن’ اسی نام کے ایک کامک کردار پر مبنی سپر ہیرو طرز کی فلم ہے۔ ‘ونڈر وومن’ ایمیزن کی شہزادی ڈائنا کے طور پر پلی بڑھی ہیں اور وہ ایک عظیم جنگجو ہیں۔
جب وہ ایک مصیبت سے نمٹنے کے لیے اپنی دنیا سے باہر آتی ہیں تو انھیں اپنی طاقت کا احساس ہوتا ہے۔
فلم میں گیدوت کے ساتھ کرس پائن، رابن رائٹ، ڈینی ہٹسن، ڈیوڈ تھولس، كوني نلسن اور ایلینا انايا ہیں

پنھنجي راءِ لکو