میرا نے گوگل کو جھوٹا قرار دے دیا

لاہور(آن لائن نیوزاردو پاور) فلم اسٹار میرا نے گوگل کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں بلکہ 1985 ہے ، اپنی سالگرہ اتوارلاوارث اور یتیم بچوں کے ساتھ مناؤں گی۔
اداکارہ میرا نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر 41 سال نہیں بلکہ 32 سال ہے اور میری اصل تاریخ پیدائش 14 مئی 1985 ہے جس کے مطابق میری عمر32 سال ہے۔
اس بار اپنی 32 ویں سالگرہ یتیم خانے میں لاوارث اور یتیم بچوں کے ساتھ مناؤں گی اور بچوںکے لیے تحائف بھی لے کر جاؤں گی ۔ اس موقع پر انھی بچوں کے ساتھ ملکر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹوں گی۔

پنھنجي راءِ لکو