ماضی کو نہ بھلا سکتی ہوں اور نہ ہی بھلانا چاہتی ہوں، سنی لیون

ممبئی(آن لائن نیوزاردو پاور) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اور آئٹم گرل سنی لیون کا کہنا ہے کہ اپنے ماضی کو بھلا سکتی ہوں اور نا ہی بھلانا چاہتی ہوں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران سنی لیون کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انٹری کے بعد مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب بڑی ہو گئی ہوں جب کہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران میں ہر لمحے بہت کچھ سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہوں اور یہ عمل آج بھی جاری ہے۔
اداکارہ سے جب ان کے ماضی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماضی کو مٹا نہیں سکتی ہیں اور نہ ہی ماضی کو مٹانا چاہتی ہیں، ماضی کے باعث پہلے تو کوئی ہدایتکار یا پروڈیوسر فلموں میں کاسٹ نہیں کرتا تھا لیکن جب سب کو معلوم ہوا کہ میں واقعی بالی ووڈ کو لے کر سنجیدہ ہوں تو پھر مجھے بھی فلمیں بھی ملنے لگیں۔
شاہ رخ خان کے ساتھ آئٹم سانگ میں کام پر سنی لیون کا کہنا تھا کہ کنگ خان بہت اچھے انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، جب آپ کسی فنکار کو ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو اس کا احترام کرتے ہیں لیکن جب اسی فنکار کو حقیقت میں دیکھتے ہیں تو وہ احترام مزید بڑھ جاتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو