پی سی بی مصباح الحق کو آئی سی سی میچ ریفری نامزد کرنے کا خواہاں

لاہور(آن لائن نیوزاردو پاور) پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کو آئی سی سی میچ ریفری نامزد کرنے کا خواہاں ہے۔
پی سی بی نے مصباح الحق کو آئی سی سی میچ ریفری بنوانے کی خواہش ظاہر کردی ہے جب کہ نامزدگی سے قبل مصباح الحق سے رائے طلب کی جائے گی، ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی شہریار خان کا خیال ہے کہ سابق کرکٹرز بڑی تیزی سے اس شعبے میں آرہے ہیں، اگر ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق اس بارے میں رضامندی ظاہر کریں تو انہیں خوشی ہوگی۔
یاد رہے کہ ماضی میں ماجد خان، کرنل (ر)نوشاد، وسیم حسن راجا، نسیم الغنی، اظہر خان اور طلعت علی میچ ریفری کے طور پر آئی سی سی سے وابستہ رہے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو