سیریز جیت کر ٹیم نے سینئرز کو بہترین الوداعی تحفہ پیش کیا ،شہریار

لاہور(آن لائن نیوزاردو پاور) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر سینئرز کو بہترین الوداعی تحفہ پیش کیا ہے۔
مصباح الحق اور یونس خان پاکستانی بیٹنگ کا ہراول دستہ اور ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی تھے،کپتان نے مشکل حالات میں کمان سنبھال کر یادگار فتوحات سمیٹیں اورکیریئر کا اختتام بھی شاندار کامیابی پر کیا،انہوں نے کہا کہ یونس خان بھی اپنے جوش وجذبے اور کارکردگی کی بدولت نوجوانوں کیلیے رول ماڈل کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو