کراچی سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز سے فضا میں پرندہ ٹکراگیا

کراچی(آن لائن نیوزاردو پاور) نجی ائیرلائن کے بوئنگ 737 طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تاہم طیارہ حادثے سے محفوظ رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کے فوراً بعد ہی پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تاہم طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا جب کہ سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ملک کے مختلف ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 65 واقعات پیش آئے جب کہ رواں برس کے صرف ساڑھے 4 ماہ میں ہی 17 واقعات پیش آچکے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو