سابق امریکی موٹو جی پی چیمپئن نکی ہیڈن سائیکل حادثے میں ہلاک

چیزینا/اٹلی(آن لائن نیوزاردو پاور) سابق امریکی موٹو جی پی چیمپئن نکی ہیڈن سائیکل حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
سابق امریکی موٹو جی پی چیمپئن نکی ہیڈن سائیکل حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہ گزشتہ بدھ کو اٹلی میں سائیکل چلاتے ہوئے ایک گاڑی سے ٹکرا گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں تھیں۔
نکی 5 روز تک چیزینا کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پنھنجي راءِ لکو