بالی ووڈ کا ’’جوکر‘‘ کون؟

ممبئی(آن لائن نیوزاردو پاور) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست رنویر سنگھ کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر ’’جوکر‘‘ قرار دے دیا۔
رنویر سنگھ اپنی عجیب وغریب حرکتوں،فیشن اور چلبلے انداز کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ،بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارہ دیپیکا اور رنویر سنگھ کی دوستی کے چرچے عام ہیں اور دونوں اکثر ایک دوسرے کو مذاق کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔
رنویر ان دنوں جرمنی میں موجود ہیں جہاں سےانہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فٹبال اسٹیڈیم میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
رنبیر کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو پر دیپیکا نے مذاقاً ’’جوکر‘‘ کا کمنٹ کرکے تمام لوگوں کو حیران کردیا ۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی ،دیپیکا پڈوکون رانی پدماوتی بنی ہیں، جبکہ شاہد کپور دیپیکا کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ کا کردار نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ قبل رنویر اور دیپیکا کی منگنی کی خبروں نے میڈیا سمیت تمام مداحوں کو حیران کردیا تھا بعد ازاں یہ تمام خبریں افواہ ثابت ہوئیں۔

پنھنجي راءِ لکو