پی سی بی نے شرجیل اورخالد کو بطورگواہ پیش کرنےکی درخواست واپس لے لی

لاہور(آن لائن نیوزاردو پاور) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد لطیف اور شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے جب کہ اس حوالے سے تحریری درخواست جمعہ کو جمع کروائی جائے گی۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان آج بھی ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے۔ کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے، آج کی کارروائی سے واضح ہو گیا ہے کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.