ورلڈ ہاکی لیگ میں رسوائی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی واپسی اسپورٹس رپورٹر جمعرات 29 جون 2017

لاہور(آن لائن نیوز اردو پاور) ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کے استقبال کیلیے کوئی آفیشل اور شائقین موجود نہیں تھے، پلیئرز ایک ایک کرکے لاؤنج سے باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو کیے بغیر خاموشی سے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو ایونٹ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 2 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان ٹیم چین کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی، گرین شرٹس کے ورلڈ کپ 2018 کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو