گاربائن مگاروز پہلا ومبلڈن ٹائٹل لے اُڑیں، وینس ولیمز کو مات

ومبلڈن(آن لائن نیوزاردو پاور) اسپین کی گاربائن مگاروز نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا، انہوں نے فائنل میں 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے والی تجربہ کار امریکی اسٹار وینس ولیمز کو زیر کیا۔
ہسپانوی اسٹار نے میچ کے آغاز سے ہی حریف کے خلاف دباﺅ برقرار رکھا اور اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا اسکور 5-7 اور 0-6 رہا۔ آل انگلینڈ کلب میں8 برس بعد واپسی پر فائنل تک رسائی پانے والی 37 سالہ امریکی اسٹار چھٹی مرتبہ ومبلڈن ٹرافی اپنے نام نہ کر سکیں۔
9 برس قبل وینس نے فیصلہ کن معرکے میں اپنی چھوٹی بہن سرینا کو مات دے کر پانچویں مرتبہ انگلش ایونٹ کی فاتح بننے کا اعزاز پایا تھا۔ گاربائن مگاروزا نے ورلڈ نمبر ون اینجلیک کیربر اور میگڈیلینا ریبریکووا جیسی سخت حریفوں کو مات دے کر فائنل میں قدم رکھنے میں کامیاب رہی تھیں۔

پنھنجي راءِ لکو