ماہرہ خان کو سونم کپور کا خوبصورت تحفہ

ممبئی(آن لائن نیوزاردو پاور)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ساڑھی کا خوبصورت تحفہ دے کر اچھی دوست ہونے کا ثبوت دے دیا۔
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور کو بھارتی شوبز انڈسٹری کی اسٹائل آئیکن کہا جاتا ہے، ان کی خوبصورتی اور فیشن کے چرچے بھارت سمیت پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں بہترین لباس اور مختصر وقت میں عالمی سطح پر نام بنانے کیلئے ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی فیشن میں کسی سے کم نہیں۔ ان کی خوبصورتی اور فیشن کے دیوانے پوری بھارتی انڈسٹری میں موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے ماہرہ خان کو اچھی دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک خوبصورت ساڑھی کا تحفہ بھجوایا ہے۔ ماہرہ سونم کپور کی جانب سے اتنا خوبصورت تحفہ ملنے پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے سونم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساڑھی میں ملبوس اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.