ثانیہ مرزا کے لندن میں شعیب ملک کے ساتھ سیرسپاٹے

لندن(آن لائن نیوز اردو پاور) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ لندن میں سیر سپاٹے میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا ومبلڈن میں سال کے تیسرے گرینڈ سلم میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچی تھیں تاہم وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہوگئیں۔ برطانیہ میں موجود ثانیہ مرزا اگر شکست کے غم میں مبتلا تھیں تو ان کے شوہر شعیب ملک حالیہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں سرشار تھے۔
ایسے میں شعیب ملک نے آگے بڑھ کر ثانیہ کی ڈھارس بندھائی اور حوصلہ بڑھایا۔ دونوں میاں بیوی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیر و تفریح پر نکل کھڑے ہوئے۔ یہی نہیں بلکہ اس اسپورٹس جوڑے نے ظہیر خان، اظہر محمود اور اشیش نہرا سمیت اپنے دیگر دوست کھلاڑیوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور خوب انجوائے کیا۔

پنھنجي راءِ لکو