نوکیا کا نیا اسمارٹ فون لانچ ہونے کےلیے تیار

فن لینڈ(آن لائن نیوزاردو پاور) نوکیا کےلیے موبائل فونز تیار اور لانچ کرنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا کے نئے اسمارٹ فون لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جو شاید اب تک نوکیا کے سب سے مہنگے فونز میں سے ایک ہوگا۔
اسے نوکیا 8 اور نوکیا 9 کا نام دیا جائے گا تاہم ایک جرمن ویب سائٹ وِن فیوچر کے مطابق اسے ماڈل نمبر ٹی اے 1004 کے نام سے نوکیا 8 کا نام دیا گیا ہے اور 31 جولائی کو پہلے اسے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تاہم یہ خبر اب بھی حتمی نہیں کیونکہ افواہیں گرم تھیں کہ نوکیا 8 اور نوکیا 9 اسی سال کے وسط میں ریلیز کئے جائیں گے جو اب تک نوکیا کی جانب سے پیش کردہ سب سے مہنگا فون بھی ہوسکتا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر نصب ہوگا جو کوالکوم کمپنی کا تیارکردہ اب تک سب سے جدید پروسیسر بھی ہوگا۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج رکھی گئی ہے۔ یورپ میں اسے دو سِم کی گنجائش کے ساتھ ہی پیش کیا جارہا ہے

نوکیا 8 چار رنگوں میں پیش کیا جائے گا جن میں نیلا، اسٹیل ، سنہرا نیلا اور سنہرا تانبے جیسا رنگ شامل ہیں۔ اس کی قیمت 590 یورو یعنی پاکستانی 72 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔ تاہم وِن فیوچر ویب سائٹ نے اس کی مزید تفصیلات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 5.7 ایچ ڈی ڈسپلے اور 13 میگا پکسل کیمرہ نصب ہوگا۔
نوکیا نے جرمنی کی مشہور لینس ساز کمپنی ’’کارل زائس‘‘ سے معاہدہ کیا ہے اور اسی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ اگلے نوکیا فون میں کارل زائس لینس موجود ہوسکتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو