ڈاکٹر عاصم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور،علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعاصم کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے لہٰذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈاکٹر عاصم کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست منظورکر لی اور ان کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دے دی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کامعیارسب کیلئے یکساں کیوں نہیں ہے؟،سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزم باہربیٹھے ہیں،اورباہر بیٹھ کربہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں،کیابیرون ملک سے ملزمان کی واپسی کے اقدامات کئے گئے؟۔

پنھنجي راءِ لکو