نا اہل وزیراعظم نوازشریف لاہورپہنچ گئے

نا اہل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے758 سے لاہور پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی لاہور پہنچیں ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے اسثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کردی، فیصلے کے خلاف ملک میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

واضح رہے کہ 11 دسمبرکو احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدرکوطلب کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو