وزیراعلیٰ پنجاب کی ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔

شہبازشریف نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ایسی کارروائیاں خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہرجارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خیرسگالی کے جذبات کوکمزوری نہ سمجھے، اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

پنھنجي راءِ لکو