بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کے 3جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق،بھارت نے پاکستانی حدود کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر کو نشانہ بنایا،بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے 3فوجی جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری اورراولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔
وزیراعظم، صدر سمیت دیگر سیاستدانوں نے بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو