کسی بھارتی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی میڈیا نے اپنی فورسز کے ایل او سی پار کرنے کا دعویٰ کیاتو آئی ایس پی آر نے بھی سخت جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا جبکہ بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ بھارتی فوجیوں نے ایل او سی کو عبور کیا شکست کے بعد اپنے عوام کو مطمئن کرنے کا تسلسل ہے۔
میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی میڈیا کےدعوؤں کوبےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیااپنے عوام کو خوش کرنےکی ناکام کوشش کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد سے بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کو عبور کرکے پاکستان میں کارروائی کی جس میں 3پاکستانی فوجی 3 شہید جبکہ 1زخمی ہوگیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو