ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی،ڈاکٹر عاصم حسین

دبئی سے وطن واپس پہنچتے ہی ڈاکٹر عاصم حسین نے شریف برادران پر لفظی گولہ باری شروع کر دی۔
جمعے کو کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور ملک میں اداروں کے ساتھ کھلواڑ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
سابق مشیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو این آر او دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اور شریف برادران سعودی عرب جا کر گناہوں کی معافی مانگیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو