نواز شریف کاآئندہ چندر روز میں سعودی عرب روانگی کا امکا ن

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ایک دو روز میں روانہ ہوں گے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں اور آج وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کیلئے اڑان بھرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے اور اسی سلسلے میں سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیلئے خصوصی طیارہ بھی بھجوایا تھا جس سے دو روز قبل سعودی عرب پہنچے تھے جہاں کل انہوں نے ترکی کے وزیراعظم سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
واضح ہے کہ نواز شریف نے اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم ان کی سعودی عرب روانگی کے باعث جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو