خوشیاں اورخوشیوں کاجشن شہداکا مرہون منت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سال 2018 کے آغاز پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ملک میں سال نوکاجشن ہماری کامیابیوں کا مظہرہے، نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں زبردست جشن قوم کےعزم کاثبوت ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ اپنی خوشیوں میں عظیم مقصد کیلئے شہدا کو یاد رکھیں اور عظیم مقصد میں غازی بننے والوں سے اظہار تشکر کرنا نہ بھولیں کیونکہ خوشیاں اور خوشیوں کا جشن ہمارے شہدا کا مرہون منت ہے۔

پنھنجي راءِ لکو