عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پرحملہ کرنےکاجواب دیں، عمران خان ناکام سیاستدان ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام نےعمران خان کووزیراعظم نہیں بنایا، نوازشریف عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جوکہہ رہے تھے سعودی عرب میں این آراوہورہاہے، اب وہ کیاکہیں گے، خان صاحب جب آپ ایک انگلی دوسرے پراٹھاتے ہیں تو تین انگلیاں آپ کی اپنی طرف ہوتی ہیں۔
گذشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ،پی ٹی وی پر حملہ کرنے والادہشت گرد اے ٹی سی میں پیش ہو ا، عمران خان کوبھی آج کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان احتساب سے بھاگ نہیں سکتے، عمران خان کااحتساب خیبرپختونخوا کے عوام کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو