پاکستان قومی سلامتی سےمتعلق پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیردفاع خرم دستگیر سمیت دیگر سیاسی رہنما موجود ہیں۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرپارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی جارہی ہے جس کی روشنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور پاکستان کے جوابی موقف پرتفصیلی غور کیا جارہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو