پیپلزپارٹی میرپورخاص میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

میرپورخاص میں سابق صدر آصف علی زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پرجیالوں سے خطاب کریں گے۔
میرپور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں پنڈال سج گیا ہے، جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار ہوگیا، جلسہ گاہ کے اطراف بینرز اور جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر90 پونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔
جلسہ گاہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پارٹی کے رنگوں کی ٹوپیاں اور بیجز کے پتھارے سج گئے جبکہ جیالے بھی پرجوش ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو