زینب قتل کیس، شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں شہبازشریف،رانا ثنااللہ ،آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، مقدمے کے اندراج کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاق،صوبائی حکومت آئینی طورپربنیادی حقوق کےتحفظ میں ناکام ہے، حکومت آئین پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین پر عملدرآمد کرانےکیلئےایمرجنسی لگانے کاحکم دے، عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر مقدمے کا حکم دے، عدالت بنیادی حقوق کےتحفظ کیلئے قانون سازی کا بھی حکم دے۔
یاد رہے کہ قصور میں معصوم زینب چھ روز پہلے پڑھنے کیلئےگھر سے نکلی، راستے میں اغوا کرلی گئی، درندے نے زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کچرے میں پھینک دی تھی۔
یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کر کے لاش کچرے میں پھینک دی تھی، واقعہ کیخلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو