جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا ماحول پیدا نہ کریں: خورشید شاہ

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ایسے حالات ہیں جو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ ایسے حالات نہ پیدا کیے جائیں جس سے لوگ مایوس ہوں۔ ’جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا ماحول پیدا نہ کریں‘۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ریاست کی کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔ بہت سفارشات دیں ان کا کیا ہوا، حکومت کیوں توجہ نہیں دے رہی۔ ’اپوزیشن کی ہر بات کو منفی لینے والے خود بھی کوئی مثبت فیصلہ کرلیں۔ مشورے بہت دیے لیکن شاید حکومت کو ہماری مشاورت بے سود لگتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ قصور ہمارے لیے باعث تشویش اور حکومت کی ناکامی ہے۔ ایک شخص نے بڑے دعوے کی ےبڑی فورسز بنائیں۔ پنجاب میں فورسز گھوم رہی ہیں آخر وہ کس کو تحفظ دیتی ہیں۔ ’پنجاب میں جرائم کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہے ہیں‘۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دعوے کیے گئے، اسپتال بنائے، یہ کیا، وہ کیا پھر بھی ایک واقعہ حقیقت بتا دیتا ہے۔ ایسے واقعات کے بعد صورتحال قرارداد، بحث یا تقریروں تک محدود نہ کی جائے۔ ’مائیں بیٹیاں تشویش میں ہیں، ہر بیٹی ماں کے چہرے پر مایوسی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خاموش نہ بیٹھے اور صرف بیانات داغ کر جان نہ چھڑائے۔

پنھنجي راءِ لکو