پی ٹی آئی اس سال اقتدار میں آکر بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کرے گی،عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، بڑے لٹیروں سے جو پیسہ ملک میں واپس لائیں گے اس کو تعلیم پر لگائیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھیجا، منی لانڈرنگ کا سارا پیسہ واپس لاکر تعلیم پر لگائیں گے، کسی بھی ملک نے دنیا میں بغیر تعلیم کے ترقی نہیں کی، اس سال ہم نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر لگایا تاہم یہ کافی نہیں ہے۔

پنھنجي راءِ لکو