سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے،نوازشریف

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہامیرےخلاف کیس کیاہے، کیس کی نوعیت کیا ہےسب سے بہتر آپ لوگ جانتے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4سے5ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے، مولاناصاحب کینیڈا سے کیوں آئے ہیں ،5ماہ صبر کرلیں۔
بلوچستان کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ سنجیدہ ہے ،قوم کوبےوقوف بنایاجارہاہے، 500ووٹ لینے والے شخص کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے، بلوچستان کے معاملے پر پرسوں اہم اجلاس بلایا ہے

پنھنجي راءِ لکو