پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، ترجمان چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق پرویزرشید اورچوہدری نثار کے درمیان لفظی گولہ باری شدت اختیار کرگئی،سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید کے بیان پر ترجمان چوہدری نثار نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، پرویزرشید اسی وجہ سے ن لیگ کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھےہیں، چوہدری نثار سےمتعلق الیکشن ہارنے کا بیان غلط بیانی کی واضح مثال ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار 1985، 1988، 1990اور 2013شیرکے نشان کے بغیرلڑے، چوہدری نثار صوبائی نشستوں پر اللہ تعالیٰ کے کرم سے جیتے تھے۔
سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈان لیکس کمیٹی نےرپورٹ میں ان کے مسلسل جھوٹ کی نشاندہی کی ، ڈان لیکس کمیٹی نے پرویزرشید کوحقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا، پرویز رشید بہتر یہی ہےکہ غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں۔

پنھنجي راءِ لکو