آج ملک کی تمام جماعتیں چوروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیںِ،شیخ رشید

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی زیرقیادت اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کن احتجاج آج ہورہا ہے ، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہے۔
اس موقع پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج ملک کی تمام جماعتیں چوروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیںِ، مجیب کو اپنا لیڈر ماننے والوں اور چوروں،لیٹروں،ڈاکوؤں کےخلاف کے خلاف سیاسی جنگ کا آج پہلا دن ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ احتجاج ان کیخلاف ہےجنہوں نے9،9 ارب داماد کوکابینہ سےدلوائے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ملک میں چوری کا حق ہے، یہ لوگ 5 ججوں کے فیصلے کو ٹوکری میں پھینکنے کا کہتے ہیں۔
شیخ رشید حکمران غیر ملکی ایجنڈے پر عدلیہ کی تذلیل چاہتے ہیں، ناموس رسالت کو چھیڑنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، جب تک یہ قانون کی گرفت میں نہیں ہونگےچین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو