الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےنہال ہاشمی کوسینیٹ نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔
ڈی نوٹیفائی سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں کیاگیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروی کو توہین عدالت کیس میں دیئے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نہال ہاشمی کو ان کی سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔
سینیٹ انتخابات سے قبل نہال ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا جائے گا۔
خیال رہے کہ نہال ہاشمی کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.