پنجاب رینجرز اور ایلیٹ فورس کی کاروائی ، 3دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : پنجاب رینجرز اور ایلیٹ فورس نے ڈی جی خان میں کارروائی کرکے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پنجاب رینجرز اور ایلیٹ فورس نے ڈی جی خان میں کارروائی کی۔
جس کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم کاروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان زخمی ہوگئے۔
کاروائی کے دوران آئی ای ڈی،راکٹ لانچر،ہینڈگرنیڈاوربھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد بھی کیا گیا ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو