عمران خان کی بشری بی بی سے شادی کی تصدیق، دعوت ولیمہ بنی گالہ میں ہوگی: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے جماعت کے سربراہ عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ شادی کی باقاعدہ طور پر تصدیق کرتے کہا ہے کہ دونوں کا نکاح اتوار کی رات لاہور میں ہوا۔پی ٹی آئی کی جانب سے اتوار کی رات ٹوئٹر پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بشریٰ مانیکا نے ٹوئٹر پر لکھا:’اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک نئی زندگی شروع کر رہے ہیں۔ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر سے جاری پیغام میں چیئرمین اور ان کی بیوی کو شادی کی مبارک باد دی گئی ہے اور دعا کے ساتھ ساتھ نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہلچل مچ گئی اور ’مبارک عمران خان‘ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مبارک دیتے ہوئے لکھا: ’یہ ملاپ ان کی زندگی میں اور ہمارے ملک کے لیے تمام برکتیں لائے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے سنت نبویﷺکےمطابق ولیمےکااہتمام کرنےکافیصلہ کیا ہے جس میں رب العالمین کاشکراداکیاجائےگا ۔
انھوں نے مزیدبتایا ہے کہ عمران خان کادعوت ولیمےکوخصوصی طور پرمحدودرکھنےکابھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کپتان کے ہبیرون ملک سفر کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن یاسعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں نکاح کےبعدچیئرمین تحریک انصاف نےفوری بیرون ملک سفرنہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو