آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: گرفتار احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور : احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل گرفتار کیے گئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ) کے سابق سربراہ احمد خان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں احد خان چیمہ کو جج محمد اعظم کے روبرو پیش کیا گیا جہاں نیب نے احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے کے سابق سربراہ پر 32 کنال اراضی میں رشوت لینا کا الزام ہے، جس پر تفیتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
جس کے بعد عدالت کے جج نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

پنھنجي راءِ لکو