شریف خاندان کےخلاف ضمنی ریفرنسزکی منظوری سےمتعلق فیصلہ محفوظ

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔
نا اہل وزیراعظم نوازشریف نے آج دوبارہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق ضمنی ریفرنسزپر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعدازاں عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان نا اہل وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت میں آج سماعت کے دوران نیب کے دو غیرملکی گواہوں رابرٹ ریڈلی اور اختر راجا کے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔
نیب پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفرعباسی اور ملزمان کے مقرر کردہ نمائندے بھی لندن میں ہائی کمیشن میں موجود ہوں گے۔
ہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

پنھنجي راءِ لکو