طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
طلال چوہدری نے وکیل کامران مرتضیٰ نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ جواب داخل کرادیا، ٹرانسکرپٹ فراہم نہیں کی گئی، سی ڈی دی گئی جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ سب کچھ اندر باہر سے جانتے ہیں، آپ کو میٹیریل کی ضرورت نہیں ہے۔
جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ٹرانسکرپٹ موجود ہے آپ کو فراہم کردیا گیا تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ دانیال عزیز والے کیس میں سی ڈٖی فراہم کردی گئی ہے، سی ڈی اورفراہم ٹرانسکرپٹ میں فرق نکلا۔
جسٹس اعجا زافضل نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس سی ڈی کی کاپی موجو د ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میں سی ڈی فراہم کردوں گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو صرف آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

پنھنجي راءِ لکو