پیر کا نہ میر کا ووٹ صرف تیر کا : بلاول بھٹو

سماجی رابطے کی سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے گھوٹکی کے انتخاب میں فتح پر عبدالباری پتافی اور گھوٹکی کے عوام کو مبارک باد دی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے کو عبرت ناک شکست عوام کی فتح ہے، سندھ کے عوام نے2018 کے انتخابات کا بھی فیصلہ دے دیا،پیپلزپارٹی کی فتوحات کا یہ سلسلہ ملک بھر میں جاری ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بونے اب توبہ کریں اور خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیوں کہ اب ملک میں صرف تیر چلےگا، گھوٹکی کا ضمنی انتخاب 2018 کے انتخابات کا ٹریلر ہے۔

پنھنجي راءِ لکو