گرینڈ پلاننگ کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے، نواز شریف

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے کہا کہ گواہ کی گواہی ہمارے حق میں گئی ہے ، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے یہ اس کی بڑی مثال ہے ، 6 ماہ ہوگئے مگر اب تک کیس ثابت نہیں کرسکے ، کرپشن کا کیس ہوتا تو اب تک سامنے آچکا ہوتا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کٹہرےمیں لانا چاہئے، جن کی وجہ سے وزیراعظم نااہل ہوا، رابرٹ ریڈلے کا بہت چرچا تھا کہ گواہی دے گا، ریڈلے کی گواہی ہمارے حق میں آئی ہے، 6 ماہ میں کچھ نہ ہوسکا مزید دو ماہ کا وقت دےدیا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو