سینٹ میں ہم اکثریتی جماعت ہیں اورہمارا حق ہے کہ امیدواردیں، نوازشریف

سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی اپنا کام اچھے طریقے سے کرتے ہیں وہ موزوں آدمی ہیں، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہارس ٹریڈنگ ہوسکتی ہے، رضا ربانی کا نام بطور چیئرمین سینیٹ دینے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ سے بچنا تھا، بلوچستان میں دو تین ماہ پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گئی تھی جب کہ ہارس ٹریڈنگ ایک بری ریت ہے جس کا سدباب ہونا چاہیے۔
دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ فضل الرحمان کی آصف زرداری سےاچھی دوستی ہے۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ مولاناصاحب ہمارےبھی اچھےدوست ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ سینٹ میں ہم اکثریتی جماعت ہیں اورہمارا حق ہے کہ امیدواردیں، فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور حاصل بزنجو کو ملا کراچھی خاصی تعداد بن جاتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو