احد چیمہ کے بیان پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے چارافسران گرفتار

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کا معاملہ مزید الجھ گیا، احد چیمہ نے ایویلوایشن کمیٹی کو ذمہ دار ٹھہرا دیا، احد خان چیمہ کے انکشافات پر نیب حکام نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بیان دیا تھا کہ کمیٹی نے سارے فیصلے کئے میں نے تو صرف معاملات کو آگے بڑھایا تھا، آشیانہ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے سٹی اسکینڈل سے متعلق مزید انکوائری کے لیے حراست میں لیے گئے افسران میں چیف انجینئر اسرار سعید اور بلال قدوائی شامل ہیں۔
نیب ترجمان کے مطابق امتیاز حیدر اور عارف نامی افسران کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، زیرحراست افسران سے نیب لاہور کے حکام نے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو