سیاسی رہنماؤں کی نوازشریف کو جوتا مارنے کی شدید مذمت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جوتاپھینکنےکےواقعے کی مذمت کرتاہوں، کسی سیاسی رہنماپرجوتاپھینکنایہ کوئی طریقہ نہیں، جوتااورسیاہی پھینکناغیراخلاقی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہےکوئی پی ٹی آئی کارکن واقعے میں ملوث نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ شرمناک ہے، تمام سیاستدانوں کی طرف سےاس کی مذمت کی گئی، ملک کوجمہوری،متحمل مزاج معاشرےکی شکل میں آگےبڑھاناسب کی ذمہ داری ہے۔
وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک قابل مذمت فعل ہے، نوازشریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، یہ ہتھکنڈے نوازشریف کی مقبولیت میں مزیداضافہ کریں گے۔ ہم ان چیزوں سے نمٹنےکےلیےتیارہیں۔
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصر کاایک اور حملہ، ایک دوسرے کی اتنی تذلیل،الامان، لیگی رہنماؤں پر تضحیک آمیز حملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی جوتے پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی اور کہا ایسےواقعات جمہوری رویوں کےخلاف سازش ہے، سیاست میں ہمیشہ برداشت اور رواداری کومقدم رکھاجائے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر جوتا پھینکاجاناافسوس ناک واقعہ ہے، اجتماعی رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جوتاپھینکےجانےکےواقعے کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔ ایسےرویوں سےبچنےکےلیےمشترکہ اقدامات کرنےہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان نےبھی اس واقعے کی مذمت کی جو اچھی بات ہے۔ عمران خان نےجوگفتاراپنائی ہوئی ہےاسکی بھی مذمت کریں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوتاپھیکناکسی صورت قابل قبول نہیں، تمام جماعتوں کو اس پر اکٹھاہوناچاہیے، پوری قوم کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے۔
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدم تشدد کی ایک لہرہے،یہ مزید بڑھ جائےگی۔ میں ان واقعات کی پرزورمذمت کرتاہوں۔
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا کرناکسی بھی صورت درست نہیں، ہم نےخواجہ آصف پربھی سیاہی پھینکنے کی مذمت کی تھی۔
اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول ، ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار، پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی نوازشریف پرجوتاپھیکنےکی مذمت کیں۔

پنھنجي راءِ لکو