زرداری اورنیازی گٹھ جوڑکو دفن کردیں گے، شہباز شریف

گوجرانوالہ میں ن لیگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہوگیا گوجرانوالہ نوازشریف کادیوانہ ہے۔ گوجرانوالہ کےعوام کوکھرےاورکھوٹےکی پہچان ہے۔ جناح فلائی اوورکی مبارکباد پیش کرنے آیاہوں اس فلائی اوور پر8ارب روپےخرچ ہوئے اور فلائی اوورنےہرطرف بہترین راستے کھول دیے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نندی پورمنصوبہ دن رات ایک کرکےمکمل کیا اور پروجیکٹ کےمنصوبےچوری کرلیے گئے تھے۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ بجلی جاتی تھی توواپس نہیں آتی تھی، آج کراچی موہنجوداڑوکانقشہ پیش کررہاہے۔ لاہورمیں اربوں روپےکےمنصوبےمکمل کیے اور کراچی کی روشنیوں کوختم کرکےاندھیرےمیں دھکیل دیاگیا، ن لیگ نے لاہور اور راولپنڈی کومیٹرو دی۔
وزیر اعلی پنجاب کاکہنا تھا کہ اگلےالیکشن کے بعد گوجرانوالہ کو بھی میٹروبس دیں گے ۔ زرداری اورنیازی آپس میں مل گئے ہیں اور ان دونوں نےاپنےصوبوں میں کچھ نہیں کیا۔ زرداری اورنیازی گٹھ جوڑکودفن کردیں گے۔ زرداری صاحب الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن آنےوالاہے عوام سےبہترکوئی منصف نہیں ہوتا ۔ عوام کارکردگی کی بنیادپرفیصلہ کریں گے کس کوووٹ دیں اور آئندہ موقع ملاتوپنجاب کےہرشہرکولاہوربنائیں گے۔ اس بارآپ کاووٹ پاکستان کی تقدیربدل دےگا۔ ن لیگ پاکستان کوخوشحال اورترقی یافتہ بنائےگی اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانےکااعلان کیا اور کہا کہ اگلےسال موٹر وے انٹر چینج کی تعمیرنوبھی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں