مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی

فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نصر اللہ گھمن ساتھیوں سمیت بنی گالہ پہنچے اور عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی۔
اس موقع پر نصر اللہ گھمن کا کہنا تھا عمران خان نے آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہدکی، ووٹ کی حرمت، شفاف الیکشن کیلئے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے، پنجاب میں عوام تبدیلی کیلئے عمران خان کا راہ دیکھ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نصراللہ گھمن کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور اسکے سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل انشااللہ قریب ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھرخصوصاًپنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں، جلد ملک گیرانتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو