بائیس کروڑ عوام نے 5 افراد کے فیصلے کو مسترد کر دیا: کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سی پیک منصوبہ اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے، لیکن وہ جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 5 افراد نے مل کر نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنایا البتہ عوام ان کے فیصلے کو مسترد کرچکی ہے، نواز شریف ووٹ کی حرمت کی بحالی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، سانگلہ ہل میں کل کا جلسہ کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔

پنھنجي راءِ لکو