میرے کیس کا حال دلیپ کمار کی فلم جیسا ہے،نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پرانےریفرنس میں کچھ نہیں نکلاتونئےکیوں دائرکیے، نئے ریفرنس پہلے ریفرنس پرخول چڑھانے کےمترادف ہے، ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونےکےباوجود کچھ نکالاجارہا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ صرف میرےوالد کےکاروبار کےپیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں، رینٹل پاور،کوٹیکنااین آئی سی ایل کیسز کاکوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ان کیسز کاکوئی نتیجہ نہیں نکلا، نئےریفرنس پہلےریفرنس پرخول چڑھادیاگیا۔ اگر حساب لینا ہے تو 1937سے لیں، ہمیں اللہ تعالی نے 1937 سے نوازنہ شروع کیا۔
سابق وزیر اعظم نے دلیپ کمار کی فلم پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیس کا دلیپ کمار کی فلم جیسا حال ہے، فلم میں بیوی کوپیارنہ ملاتودلیپ کمارکےبیڈروم کوآگ لگادی گئی۔ سرکاری خزانےکونقصان پہنچانےوالوں کےکیس نہیں سنےجارہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے بھی صحافیوں سے بات کی اور کہا کہ پہلے کہا گیا فلیٹ میرے ہیں،پھر وہی ملکیت میاں صاحب پر ڈال دی، ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے، آپ نے کرپشن کا الزام لگایا ہے کرپشن ثابت کریں۔
صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ جسٹس دوست محمدکی ریٹائرمنٹ پرکیاکہیں گے، جسٹس دوست محمدنےفل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔
جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ مجھےجسٹس دوست محمدسےمتعلق کچھ نہیں پتہ۔
فگتگو کے دوران صحافی نے عامر لیاقت سے متعلق سوال کیا کہ عامرلیاقت پی ٹی آئی کی شمولیت پرکیا کہیں گے۔
جس پر نواز شریف نے ہنس کر جواب دیا کہ الحمداللہ وہ ن لیگ میں نہیں شامل ہوئے۔

پنھنجي راءِ لکو